محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں تمام نجی اسپتالوں کورجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دیدیا

جمعرات 24 نومبر 2016 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں تمام نجی اسپتالوں کورجسٹریشن کیلئے ایک ماہ کا الٹی میٹم دے دیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری محکمہ صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ غیررجسٹرڈنجی اسپتال ایک ماہ کے اندرجبکہ جن ہسپتالوں کی رجسٹریشن کی میعاد پوری ہوچکی ہے وہ بھی اس دوران رجسٹریشن کی تجدید کرائیںاس کے بعد مزید کوئی موقع نہیں دیاجائیگا ۔

اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تمام نجی اسپتالوں کو اپنا تکنیکی و طبی معیاربہتربنانا اور خدمات اور سہولیات کی احسن طریقے سے فراہمی یقینی بنانا لازم ہوگاجو بھی ہسپتال اس سلسلے میں غفلت سستی اورنااہلی کے مرتکب ہونگے ان کیخلاف پرائیویٹ اسپتال ریگولیٹری ایکٹ کے تحت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :