سبی ‘شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی ‘چند ہی لمحوں میں جل کر خاکستر

جمعرات 24 نومبر 2016 22:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) سبی آلہ آباد پولیس چوکی کی حدود میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی چند ہی لمحوں میں جل کر خاکستر ہوگیا لاکھوں کا نقصان ہواہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی آلہ آباد پولیس چوکی بنگلزئی اسٹریٹ میں عالم خان تنیہ کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کو قابو پانے کیلئے اہل خانہ نے کوشش کی تاحال چند ہی لمحوں میں آگ نے سارے گھر کو جلا کر خاکستر کردیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا قیمتی جل گیا مزید تفتیش مقامی پولیس انتظامیہ نے شروع کردی واضح رہے کہ مونسپل کمیٹی کی فائربریگیڈ کی گاڑی کونسلرز کے گھروں میں پانی کی فراہمی کے سلسلے میں اپنی خدمات سرانجام دیتی ہیں جس کے باعث فائربرگیڈ کی گاڑی بروقت نہ پہنچ سکی ۔