سبی‘پیر کوہ میں دیرینہ دشمنی پر نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کردو بھائیوں کو قتل کردیا

جمعرات 24 نومبر 2016 22:48

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پیر کوہ میں پرانی دشمنی کے باعث نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کردو بھائیوں کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقہ پیر کوہ میں میر حسن ولد تاج محمد اور حیات خان اپنے گھر میں تھے کہ اچانک دو افراد نے گھر میں گھس کر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے باعث دونو ں بھائی شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی جان بحق ہوگئے واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ مقامی لیویز انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ملزماں کی تلاش شروع کردی خبر آنے تک قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی ملزماں گرفتار ہوسکے مزید تفتیش وتحقیقات مقامی لیویز فورس نے شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :