ڈیرہ مراد جمالی ‘نا معلوم افراد خاتون اور مرد کو قتل کرکے لاشوں کو نہر کے کنارے پھینک کر فرار

جمعرات 24 نومبر 2016 22:48

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب سے نا معلوم افراد نے خاتون اور مرد کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو نہر کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے لاشوں کی شناخت کے لئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دئے گئے ہیں پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے صدر پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ فضلا کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مرد اور خاتون کو قتل کرکے لاشوں کونہرکے کنارے پھینک کرفرار ہوگئے اطلاع ملنے پرصدر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ڈیرہ مرادجمالی کی ہسپتال پہنچایا جن کی شناخت نہ ہونے کے باعث مردہ خانے میں رکھ دیا گیاہے برآمد ہونے والے لاش ایک مرد اور دوسری خاتون کی ہے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جبکہ مرد کا گلہ دباکرقتل کرکے پھینکا گیا ہے تاہم قتل کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی پولیس نے اس حوالے سے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :