بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے، سید ریاض حسین شاہ

عالمی برادری بھارت کے پاگل پن کا نوٹس لے، عام شہریوں پر بھارتی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، مرکزی ناظم جماعت اہلسنت پاکستان

جمعرات 24 نومبر 2016 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ عالمی برادری بھارت کے پاگل پن کا نوٹس لے۔ عام شہریوں پر بھارتی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ مسافر بس اور ایمبولینس پر بھارتی حملہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کنٹرول لائن پر نہتے کشمیریوں کو شہید کرکے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

پاکستانیوں کو کشمیریوں کی مدد سے روکنے کیلئے بھارت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جنر ل راحیل شریف باوقار انداز میں رخصت ہورہے ہیں۔ تاریخ ہمیشہ انہیں یاد رکھے گی۔ جنرل راحیل شریف نے اپنی نیک نامی پر سیاسی مہم جو ئی کل دھبہ نہیں لگنے دیا۔

متعلقہ عنوان :