بھارتی جارحیت کے خلاف ملک گیر یوم مذمت منائیں گے، محمد ثروت اعجاز قادری

بھارتی فورسزکاوادی نیلم میںبس مسافروں اور ایمبولینس کو نشانہ بناناکھلی دہشت گردی ہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

جمعرات 24 نومبر 2016 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 25نومبرکو بھارتی جارحیت کے خلاف ملک گیر یوم مذمت منائیں گے،بھارتی فورسزکاوادی نیلم میںبس مسافروں اور ایمبولینس کو نشانہ بناناکھلی دہشت گردی ہے، بھارت غیر انسانی حرکتوں پر اتر آیا ہے،بھارتی سرکار اپنے مذموم عزائم اور جنگی جنون میں بالکل اندھی ہوچکی ہے،منہ توڑ جواب دیے بغیر مودی کو عقل نہیں آئے گی،ملکی دفاع اورسلامتی کیلئے پاک فوج کے افسروں اورجوانوں کی قربانیاں لائق تحسین ہیں،بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ اور راکٹ حملوںسے مسافروںاور فوجی جوانوں کی شہادت کے خلاف نمازجمعہ کے بعد ملک بھر میں پر امن احتجاجی مظاہروں،جلسے ،جلوسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا،علماء اہلسنّت بھارتی جارحیت کے خلاف خطبات جمعہ دیں گے جبکہ جمعہ کے اجتماعات میں بھارتی سازشوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گی ، جب کہ اس سلسلہ میں لاہور پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی قیادت علامہ مجاہد عبدالرسول خان ، سردار محمد طاہر ڈوگر ، شیخ محمد نواز قادری کریں گے مرکزاہلسنّت سے جاری بیان میں ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہبھارت نے اپنی آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہاء کردی ہے،مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے،پاکستانی حکمرانوں کو معذرت خواہانہ پالیسیوں سے جان چھڑانی چاہیے،حکومت بھارتی مداخلت اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں کامنہ توڑ جواب دے،اپنے بیان میںثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ ملازمت میں توسیع نہ لینے سے جنرل راحیل شریف کی عزت میںمزید اضافہ ہوا،پوری قوم ملکی سلامتی کیلئے جنرل راحیل شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصداضافے پر اپنے ردعمل میں ثروت اعجازقادری کاکہناتھاکہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ غربت، مہنگائی اوربیروزگاری کے ستائے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،اسے فی الفور واپس لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :