وزیراعظم نے آرمی چیف کوپرتپاک انداز میں وزیراعظم ہائوس سے رخصت کیا، جنرل راحیل شریفک کاسلام کرکے جواب

جمعرات 24 نومبر 2016 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف اور دیگر شخصیات نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو الوداعی عشائیے کی تقریب میں شرکت کے اختتام پرتپاک انداز میں وزیراعظم ہائوس سے رخصت کیا، گاڑی میں بیٹھے جنرل راحیل شریف نے سلام کرکے جواب دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے وزیراعظم ہائوس میں الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں آرمی چیف کے علاوہ دونوں مسلح افواج کے سربراہان ،دیگر عسکری حکام ، وفاقی وزراء ،ارکان پارلیمنٹ سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

اجلاس میں آرمی چیف تقریب کے اختتام پر جب واپس روانہ ہونے لگے تو وزیراعظم نے انہیں پرتپاک انداز میں رخصت کیا ۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید ، لیگی رکن روحیل اصغر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ آرمی چیف جب اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہونے لگے تو وزیراعظم اور دیگر نے انہیں ہاتھ ہلاکر رخصت کیا ، جس کا آرمی چیف نے سلام کرکے جواب دیا ۔ دریں اثناء وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیردفاع ، وزیر خزانہ اور دیگر شخصیات نے آرمی چیف سے مصافحہ کیا ۔