ٹنڈوالہ یار میں پہلی بار نوجوان کو ڈینگی وائرس کی تصدیق نوجوان علاج کے لیئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا

جمعرات 24 نومبر 2016 22:45

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) ٹنڈوالہ یار میں پہلی بار نوجوان کو ڈینگی وائرس کی تصدیق نوجوان علاج کے لیئے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈینگی کے تصدیق ہونے کے باوجود نوجوان کو واپس ٹنڈوالہ یاربھیج دیا گیاتفصیلات کے مطابق ڈینگی کے وائیرس میں مبتلا ٹنڈوالہ یار شہر کے گنجانہ آباد علاقہ قلعہ ایریا کا رہائیشی پچیس سالا عبداللہ خانزاہ جو کہ گذشتہ پندرہ روز سے بخار میں مبتلا تھامیڈیکل ٹیسٹ رپورٹ میں پتا چلا کہ نوجوان عبداللہ خانزادہ ڈینگی وائیرس کے مرض میں مبتلا ہو چکا ہے عبداللہ خانزادہ کے چاچا نے بتایا ہے کہ میرے بھتیجے میں ڈینگے وائیرسے اثرات کی تصدیق ہونے باوجود اسکا علاج کرنے کے بجائے ہسپتال عملے نے چند ادویات لکھ کر روانا کر دیاڈینگی وائیرس تصدیق ہونے کہ بعد عبداللہ کے والدین سخت پریشانی میں مبتلا ہیںعبداللہ کے ورثانے مزید بتایا کہ علائقے میں مچھر مار اسپرے نہ ہونے کے سبب ہمارا بچہ ڈینگی کی زد میں آگیاانہون نے مطالبا کیا کہ شہر بھر میں فلفور مچھر مار اسپرے کیا جائے تاکہ ہمارے بچے کی طرح کوئی بچہ ڈینگی وائیرس کی زد میں نہ آسکے ۔

متعلقہ عنوان :