سندہ یونیورسٹی ٹیم کا پوسٹ گریجویٹ کے امتحانات میں مٹیاری ضلع میں امتحانی مراکز میں چھاپہ کئی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

جمعرات 24 نومبر 2016 22:45

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) سندہ یونیورسٹی ٹیم کا پوسٹ گریجویٹ کے امتحانات میں مٹیاری ضلع میں امتحانی مراکز میں چھاپہ کئی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ،چھاپہ پر ٹیچر اور ٹیم کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندہ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات غلام مرتضی ٰ سیال نے ٹیم کے ہمراہ مٹیاری ضلع بھر میں پوسٹ گریجوئیٹ کے جاری امتحانات میں مختلف امتحانی مراکز میں اچانک چھاپہ مارکر نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں درجن سے زائد طلبہ طالبات کو پکڑ کر امتحانی کاپی ساتھ لے گئے ،جب مٹیاری ڈگری بوائز کالج میں ٹیم نے چھاپہ مارا تو چھ طالبا ت کو جب نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا تو نقل کرنے والی طالبات نے اپنے آپ کو بے گناہ قرار دیا ،چھاپہ کے دؤران مذکورہ یونیورسٹی ٹیم سے ایک ٹیچر نے سینٹر پہ چھاپہ مارنے پر تلخ کلامی بھی کی لیکن ٹیم پرواہ کئے بغیر پکڑی گئی کاپی کو اپنے ساتھ لے گئے ۔