14سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم نے ایس ایس پی مٹیاری کے سامنے ہتھیار ڈال کر گرفتاری پیش کردی

جمعرات 24 نومبر 2016 22:45

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) 14سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم نے ایس ایس پی مٹیاری کے سامنے ہتھیار ڈال کر گرفتاری پیش کردی۔ ہالا پولیس نے مضرصحت گٹکہ ،مین پڑی کے الزام میں6 ملزمان گرفتار کرلیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس کے ڈی ایس پی اکبر چانڈیو کی کوششوں سے مٹیاری ضلع کے بٹھو،کھیبرانی ،نورکیٹی، اڈیرولعل ،ہالا،بھٹ شاہ ،سیکھاٹ تھانوں میں 14سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری خطرناک ملزم شبیر ملاں ولدحسین برھنانی کھوسو مٹیاری ایس ایس پی مٹیاری ظفر اقبال اعوان کے سامنے ان کے دفتر میں پیش ہوکر ہتھیار ڈال دیئے اور گرفتاری پیش کردی ہے ،مذکورہ ملزم مٹھو کھوسو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں ،دریں اثناء ہالا پولیس نے 6ملزماں میں الہڈنو کھوسو،ساجد شیخ ،امان اللہ میمن ، صابر میمن ،بابر میمن ، جاوید شیخ کومضر صحت گٹکہ ، مین پڑی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔