آئیڈیاز 2016ء میں شریک چین، فرانس، اردن، نائیجیریا، تھائی لینڈ، قطر اور ترکی کے وفود کی نیول چیف سے ملاقات

جمعرات 24 نومبر 2016 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) کراچی ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2016ء نمائش تیسرے روز جمعرات کو بھی جاری رہی۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سے چین، فرانس، اردن، نائیجیریا، تھائی لینڈ، قطر اور ترکی کے وفود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بحری امور، دفاعی اشتراک اور پیشہ ورانہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

چین کے ڈپٹی چیف آف آرمامنٹ ریئر ایڈمرل ویل کنگ ، فرانسیسی فوج کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈائی ڈیئر پیاٹن، اردن کی بحری فوج کے کمانڈر ، نائیجیریا کے وزیر دفاع علی منصور محمد، قطری بحری فوج کے سربراہ میجر جنرل ناصر مبارک، تھائی لینڈ کے کمانڈر انچیف فلیٹ ایڈمرل سچیپ ڈونگاتری ، ترکی فلیٹ کے کمانڈر ایڈمرل ویسیل کوسیل اور دیگر نے ایڈمرل ذکاء اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بحری جہازوں، آلات اور سینسرز کی تیاری کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں بحری امور، افسران اور جوانوں کی تربیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ مہمانوں نے پاک بحریہ کے خطے کے امن واستحکام کے فروغ میں کردار کو سراہا۔