پاکستان کے بیس کروڑ عوام اپنی بہادر فوج کے ساتھ ہیں ، ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ‘سرا ج الحق
ہمارے لیے پاکستان مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بعد مقدس ترین سرزمین ہے اور اس کی حفاظت کے لیے پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، شیر دل قوم پر مودی کے یار مسلط ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان کو لوٹاہے ، بلکہ اس کے نظریے سے بھی بے وفائی کی ہے ، اگر وزیراعظم اور ان کے خاندان کا احتساب ہوگیا تو کوئی لٹیرا احتساب کے شکنجے سے بچ نہیں سکے گا‘امیر جماعت اسلامی
جمعرات 24 نومبر 2016 22:44
(جاری ہے)
مطیع الرحمن نظامی اور ان کے ساتھی اگر چاہتے تو حسینہ واجد سے معافی مانگ کر پھانسیوں سے بچ سکتے تھے مگر انہو ں نے نظریہ پاکستان کی لاج رکھی اور پاکستان کی محبت میں اپنی زندگیاں قربان کر دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر میںاسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیراہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ 2016 ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد اور اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم جبران سلمان بٹ نے بھی خطاب کیا ۔ سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، حافظ سلمان بٹ اور عبدالغفار عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بعد ازاں سینیٹر سراج الحق نے تعلیم اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ بھارت نے ہمارے معصوم شہریوں اور بہادر فوجیوں کو شہید کیاہے ۔ اگر اس نے اپنی اشتعال انگیزی بند نہ کی تو اسے اپنا وجود بررکھنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ حکمران مودی کے سامنے بولنے سے ڈرتے ہیں اور بھارت روزانہ ہمارے شہریوں کو شہید کررہاہے ۔ موجود ہ اسٹیٹس کو ناکا م ہو چکاہے۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے پوری قوم مایوسی کا شکار ہے ۔ پڑھے لکھے نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے اپنی ڈگریاں جلانے پر مجبور ہیں ۔ حکمرانوں نے ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لاد دیاہے اور ہر پاکستانی ایک لاکھ پندرہ ہزار کا مقروض ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف مینار پاکستان ہے جو پاکستان کی عظمت کا نشان ہے اور دوسری طرف حکمرانوں کی کرپشن کے مینار اس کا منہ چڑا رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سونے کے ذخائر، بہترین زرعی زمینوں ، جفاکش عوام اور ذہین طلبہ و طالبات سے نوازا ہے مگر حکمرانوں کی کرپشن ،لوٹ مار اور بددیانتی کی وجہ سے پاکستان غربت کی دلدل میں دھنسا ہواہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران قرض اتارو ملک سنواروکے اربوں روپے کا حساب نہیں دے سکے ۔ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں غریب کے بچوں کو بھی تعلیم اور صحت کی سہولتیں مل سکیں جس میں کرپشن، کمیشن ، میرٹ کا قتل عام اور رشوت نہ ہو ۔ ہم وہ پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جس میں جہالت اور غربت نہ ہو اور جس پاکستان کی خاطر ہمارے بڑوں نے جانیں قربان کی تھیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر بچے کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دیناچاہتے ہیں لیکن حکمران پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کرپشن فری پاکستان تحریک میں نوجوان میرا ہراول دستہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہماری یہ تحریک کامیاب ہو کر رہے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
-
چین میں پاکستان کے سفیر کا دارالحکومت بیجنگ میں ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ ، منصوبوں اور پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر تبادلہ خیال
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیرسے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ الاوطیبی کی ملاقات
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘امریکی میڈیا کا دعوی
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے بینکاری اور سرمایہ کاری کے قابل منصوبے پیش کر یں گے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتوں ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.