آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاوزیراعظم اوروزیراعظم نوازشریف کاآرمی چیف کوسلیوٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 24 نومبر 2016 21:12

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاوزیراعظم اوروزیراعظم نوازشریف کاآرمی چیف ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گاڑی میں وزیراعظم ہاوس سے رخصت ہوتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کوسلیوٹ کیا،جس کے جواب میں‌ نوازشریف نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوسلیوٹ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف عشایئے کے بعدوزیراعظم ہاوس سے رخصت ہوئے تووزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوپرتپاک اندازمیں رخصت کیا۔وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوگاڑی تک رخصت کرنے گئے۔جنرل راحیل شریف نے گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے وزیراعظم نوازشریف کوسلیوٹ کیا،جس کے جواب میں‌ نوازشریف نے بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوسلیوٹ کردیا۔