جامعہ کراچی، کلیہ سماجی علوم جامعہ کراچی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس

جمعرات 24 نومبر 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان: ’’سماجی اور انسانی ترقی کو درپیش چیلنجز‘‘ 26 نومبر سے شروع ہوگی۔کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین اور اسکالرز شرکت کریں گے۔افتتاحی تقریب کے بعد سماجی اور انسانی ترقی کے مختلف موضوعات پر 19 پلینری اور 30 پیرالل سیشن منعقد ہوں گے جبکہ اختتامی سیشن سے قبل پینل ڈسکشن منعقد کیا جائے گا جس میں قومی اور بین الاقوامی مقررین اظہار خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ملکی اور غیر مللکی اسکالرزاورریسرچرز اپنے مقالے پیش کریں گے جن میں بیلفیلڈیونیورسٹی جرمنی کے پروفیسر ڈاکٹر بوریس ولکی ،یونیورسٹی آف وکٹوریہ کینیڈا کے ڈاکٹر ایون سوملائی ،جامعہ پنجاب کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر حسن عسکری رضوی ،رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر ،چیئر مین شعبہ جغرافیہ پروفیسر ڈاکٹرجمیل کاظمی ،پروفیسر ڈاکٹر جعفر احمد،ڈاکٹر قیصر بنگالی ،پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک،پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان،ڈاکٹر ثمر سلطانہ ،ڈاکٹر سلمان زبیر ،ڈاکٹر ثمینہ سعید ،ڈاکٹر صادق علی خان،ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر لبنیٰ غزل،ڈاکٹر اسماء منظور ،ڈاکٹر سکینہ ریاض ،زیبسٹ کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد شیخ ،سید جاذب شمیم اور ناجیہ اشعرشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :