جامعہ کراچی ، ای سندھ ویژن 2025 ء سے متعلق آگاہی سیمینار 25 نومبر کو ہوگا

جمعرات 24 نومبر 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) جامعہ کراچی کے سینٹر فار ڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ای سندھ ویژن 2025 ء سے متعلق آگاہی سیمینار بروزجمعہ 25 نومبر 2016 ء کو شام4:00 بجے جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں منعقد ہوگا۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سینٹر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی عمار حسین جعفری کلیدی خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کا سینٹر فار ڈیجیٹل فارنسک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پاکستان کا واحد فارنسک سائنس سینٹر ہے جو قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں بشمول پولیس،رینجرز ،ایف آئی اے،نیب اور عدلیہ کو انصاف کی فوری فراہمی اور پیچیدہ جرائم کی تحقیقات میں کلیدی کردار اداکرنا ہے۔مذکورہ سینٹر نے اساتذہ اور طلبہ میں دہشت گردی اور دہشت گرد عناصر کے خلاف اقدامات میں وسیع ترآگاہی فراہم کرنے کے لئے جراتمندانہ اقدامات اُٹھائے ہیں جن میں ایک اہم اقدام ’’ای سندھ ویژن2025 ‘‘ کو متعارف کرانا ہے۔

متعلقہ عنوان :