پاک فوج ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ،اسماعیل راہو

اگر بھارت جارحیت کرے گا تو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے،سیکریٹر ی اطلاعات محمداسلم ابڑو

جمعرات 24 نومبر 2016 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) دہشتگردی کے خلاف آپریشن حکومت وقت اور پاک افواج کی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے پورا کیاجارہاہے،امید ہے کراچی جلد مکمل طور پر روشنیوں کا شہر بنے گا،ہماری مسلح بہادر افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،پاک فوج ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہواورسیکریٹر ی اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسماعیل راہونے کہاکہ بھارتی جارحیت سے ہمارے 3شہری شہید ہوتے ہیں تو بھارت کے 7,8فوجی مارے جاتے ہیں،اگر بھارت جارحیت کرے گا تو اس سے بڑھ کر جواب دیں گے ہماری امن کی خواہش کوبھارت پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے۔

(جاری ہے)

۔ سیکریٹر ی اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ اسلم ابڑونے کہاکہ مودی گجرات فسادات کا ماسٹر مائنڈ تھا،مودی کی پاکستان مخالفت سوچ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،پاکستان پر امن ملک ہے،جنگ نہیں چاہتا لیکن ہمیںتنگ کیا گیا تو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،اسلم ابڑوکامزیدکہناتھاکہ نے کہاکہ وفاق نے بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایاہے ۔

متعلقہ عنوان :