قومی ایئر لائن کیلئی130 ملین امریکن ڈالر کے قرضہ کے حصول کیلئے مذاکرات کامیابی سے طے پا گئے

جمعرات 24 نومبر 2016 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) پی آئی اے ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور کریڈٹ سوئس سنگا پور آفس کے درمیان قومی ایئر لائن کیلئی130 ملین امریکن ڈالر کے قرضہ کے حصول کیلئے مذاکرات کامیابی سے طے پا گئے ہیں۔ معاہدے پر دبئی میں دستخط کئے گئے۔

(جاری ہے)

قرضہ دینے والو ں میں کریڈٹ سوئس، یونائیٹڈ بینک لمیٹیڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے اس قرضہ کی منظوری پی آئی اے کے آپریشنز پر اعتماد کا اظہار ہے۔ یہ قرضہ پی آئی اے کے عمومی اخراجات اور مسافروں کیلئے سہولیات میں اضافہ کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :