وزیر اعظم کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ ،ْ ون آن ون ملاقات

آرمی چیف نے حکومتی شخصیات سمیت مہمانوں سے مصافحہ کیا ،ْ وزیر اعظم نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت فوج نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی ،ْوزیر اعظم بہترین سپہ سالار کے اسٹریٹجک مشوروں کو ہمیشہ اپنایا ،ْ مستقبل میں بھی ان سے مشاورت کرتے رہیں گے ،ْنواز شریف وزیراعظم کے خطاب کے اختتام کے ساتھ ہی تالیوں ہال گونج اٹھا،تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا

جمعرات 24 نومبر 2016 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا الوداعی عشائیے میں شرکت کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم نے آرمی چیف سے مصافحہ کیا جس کے بعد وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آرمی چیف اور پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات، لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، ایئر چیف مارشل سہیل امان ،ْنیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر اعلیٰ فوجی حکام بھی تقریب میں موجود تھے حکومتی شخصیات میں وزیردفاع خواجہ آصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیردفاعی پیداوار رانا تنویر، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری ،ْ مشاہد حسین سید سمیت شیخ روحیل اصغر بھی الوداعی عشایئے میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے دوران وزیراعظم نوازشریف نے لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی ،ْ آرمی چیف نے وزیر دفاع خواجہ آصف، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، وزیر مملکت رانا تنویر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر سے مصافحہ کیا ،ْجنرل راحیل شریف نے مسلح افواج کے سربراہان سے بھی مصافحہ کیا۔

تقریب کے دوران وزیراعظم نے تینوں سروسز چیفس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ تقریب کا مقصد آرمی چیف راحیل شریف کو شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے ،ْراحیل شریف نے بطورآرمی چیف شاندارخدمات انجام دیں۔ جنرل راحیل کا خاندان ملکی دفاعی خدمات کے نام سے جانا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کو غیر معمولی قابلیت کی بنا پر آرمی چیف مقرر کیا گیا اور راحیل شریف نے محنت اور لگن سے خود کو بے مثال سپہ سالار ثابت کیا۔ انہوں نے کہاکہ جنرل راحیل شریف کی زیر قیادت فوج نے دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست دی۔ بہترین سپہ سالار کے اسٹریٹجک مشوروں کو ہمیشہ اپنایا اور مستقبل میں بھی ان سے مشاورت کرتے رہیں گے -انہوں نے کہا کہ میں آپ کی حمایت اور تائید کا دلی طورپر شکر گزار ہوں ۔جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پرشکریہ اداکیا،وزیراعظم کے خطاب کے اختتام کے ساتھ ہی تالیوں ہال گونج اٹھا،تمام شرکاء نے کھڑے ہوکر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :