بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے سندھ میں بہترین سہولیات ہیں، صوبائی وزیر فیاض علی بٹ

سولر سسٹم اور واٹر سپلائی سیکٹرز میں جلد بہت بڑی فنڈنگ ہوگی، چیئرپرسن بورڈ آف انویسٹمینٹ

جمعرات 24 نومبر 2016 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیاض علی بٹ کی صدارت میں سندھ میں فارن انویسٹمینٹ کہ متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ ناہید میمن ، سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ تمیزالدین کھیڑو سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ شرکاء نے اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی سیکٹرز میں فارن انویسٹمینٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ، چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ ناہید میمن نے اجلاس میں سندھ میں بیرونی سرمایہ کاری اور فنڈنگ کے متعلق واضح بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیاض علی بٹ نے اجلاس میں کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی میں بیرونی سرمایہ کاری اور فنڈنگ اور کے تحت منصوبے شروع کئے جائیں تا کہ سندھ کے دیہی علاقوں میں مزید ترقی ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ واٹر سپلائی، سولر سسٹم اور ڈرینیج کے منصوبوں پر فارن انویسٹرز کو بریفنگ دی جائے، سندھ میں فارن انویسٹرز کے لئے ماحول سازگار ہے سندھ حکومت ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ اس دوران چیئرپرسن بورڈ آف انویسٹمینٹ نے کہا کہ بہت جلدصوبہ سندھ میں فارن فنڈنگ کے تحت واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کے پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :