سندھ فنانس کمیشن تشکیل ، فیصل سبزواری، مخدوم رفیق اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر رکن ہوں گے

جمعرات 24 نومبر 2016 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) سندھ فنانس کمیشن کی تشکیل کردی گئی ہے۔ فیصل سبزواری، مخدوم رفیق اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر رکن ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی فنانس کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری، مخدوم رفیق الزماں، میئر کراچی وسیم اختر، ارسلان اسلام شیخ، پنہا اوڈھو کو رکن نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 13 رکنی صوبائی فنانس کمیشن سے نجی شعبہ سے اقبال شاہ اور اشرف واسطی بھی رکن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :