وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دبئی کے لئے روانہ ہوگئے

جمعرات 24 نومبر 2016 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ دبئی کے لئے روانہ ہوگئے ۔وزیر اعلیٰ سندھ دبئی میں پی پی پی پی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور انہیں صوبہ باالخصوص کراچی میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

دبئی میں ہونے والی ملاقات میں حکومتی امور ، پارٹی معاملات ، یومِ تاسیس اور 27دسمبر کے حوالے سے منعقدہ پروگراموں پر بھی بات چیت ہو گی ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کل وطن واپس پہنچ جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :