لاہور ، دبئی پلٹ شہری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی

جمعرات 24 نومبر 2016 21:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) باغبانپورہ کے علاقے سلامت پورہ میں دبئی پلٹ شہری کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل ،پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد اکرم نواں پنڈ کا رہائشی چند روز قبل دبئی سے چھٹیاں گزارنے کے لیے اپنے گھر آیا ہوا گئا گزشتہ روز محمد اکرم اپنے رشتہ دار سے مل کرموٹر سائیکل پر واپس اپنے گھر جا رہا تھا، اسی دوران 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر قتل کی تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانہ منتقل کر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ئو ں پر تفتیش کر رہے ہیں اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔