ملتان،ضلعی ٹاسک فو رس کاچھاپہ،جعلی چائے کی پتی بنانے والی 4فیکٹریاں پکڑلی،مالکان گرفتار

جمعرات 24 نومبر 2016 21:23

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈینیشن آ فیسر ملتا ن نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی ٹاسک فو رس برا ئے فوڈ نے مضر صحت اشیا ء وخوردونوش کے خلا ف آ پر یشن کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔گز شتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی خالد گیلانی اور سیکرٹری آ رٹی اے کاشف ڈو گر کی سر برا ہی میں خصوصی ٹاسک فو رس نے ممتا ز آ باد کے علا قے گلشن فیض کالو نی میں جعلی پتی کا کارو با ر کر نے وا لے ما فیا کے خلاف کر یک ڈائون کیا ۔

ا س موقع پر جعلی پتی بنا نے وا لی 4 فیکٹر یا ں پکڑ کر مالکا ن کو گر فتا ر کر لیا گیا ۔فیکٹریو ں سے جعلی پتی ، صا بن ، شیمپو ، اور دیگر مشہو رکمپنیو ں کا جعلی سا مان بھی برآمد کیا گیا ۔فیکٹری مالکان نجی گھروں میںپلا نٹ لگا کر مضر صحت کیمیکل کی ملاوٹ کر کے پتی تیا ر کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چا رو ںفیکٹریو ں کے مالکا ن ،جمشید ،شفیق اور محمد سلیم کے خلا ف مقدما ت درج کر ادئیے گئے ہیں ۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خالد گیلا نی اور سیکر ٹری آ رٹی اے کاشف ڈو گر نے کہا کہ ضلعی حکومت ملا وٹ شدہ اشیا ء تیا ر کر نے وا لو ں کے خلا ف کر یک ڈا ئو ن جا ر ی رکھے گی ۔ملو ث ملزما ن کو فوڈ ایکٹ کے تحت کڑ ی سزا ئیں د ی جائیں گی تاکہ آ ئند ہ کسی کو گھنا ئو نے کارو با ر کی جرا ت نہ ہو ۔ضلعی ٹاسک فو رس نے تمام سا ما ن قبضے میں لے کر چا رو ں فیکٹریو ں کو سیل کر دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :