ڈی سی اوکاسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی حکا م کے ہمرا ہ صفا ئی اور ترقیا تی منصو بو ں کا جا ئز ہ لینے کیلئے شہر کا دور ہ

جمعرات 24 نومبر 2016 21:23

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ کوآرڈینیشن آ فیسر ملتا ن نادر چٹھہ نے گزشتہ روز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی حکام کے ہمراہ صفائی اور ترقیا تی منصو بو ں کا جا ئز ہ لینے کیلئے شہر کا دور ہ کیا اور صفا ئی کی صو ر تحا ل کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری آر ٹی اے کاشف ڈوگر اور ڈسٹرکٹ آ فیسر ٹرانسپورٹ فاورق ڈوگر سمیت ضلعی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈ ی سی او نے وہاڑ ی چوک، جنرل بس سٹینڈ، ٹرک سٹینڈ اور اندرون شہر کا تفصیلی دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ لی۔ ڈ ی سی اونے ہد ایت کی کہ فو ر ی طو ر پر شہر کے اندرو نی علاقوں میں گرینڈ صفائی آپر یشن کیا جائے اور اضافی سٹاف تعینات کر کے چھوٹی گلیو ں کو بھی صا ف کیا جائے ۔ ڈ ی سی او نے جنر ل بس سٹینڈ پر تجاوزات اور غیر قا نو نی ادو ں کو فو ر ی ختم کر نے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکو مت شہر یو ں کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن وسا ئل استعما ل کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ جنر ل بس سٹینڈ پر نئے سٹینڈ اور پا رکنگ شیڈ بنا ئے جائیں جبکہ اندرو ن شہر میں 4 نئے پا ر ک بنا نے کامنصو بہ بھی شروع کیا جا چکا ہے جس سے شہریوں کو صا ف ستھر ے ما حو ل میں تفریح کے مواقع میسر آ ئیں گے ۔ ڈ ی سی او نے چیئر مین یوسی منو ر احسا ن قر یشی کے ہمرا ہ پا ک گیٹ ، لو ہا ر ی گیٹ اور شاہین مار کیٹ کا بھی دو ر ہ کیا اور قبضہ ما فیا کی جا نب سے نا جا ئز تعمیرا ت کر نے پر شد ید نا را ضگی کااظہا ر کر تے ہوئے فو ر ی کارروا ئی کے احکاما ت جا ر ی کئے ۔

متعلقہ عنوان :