وزیراعلیٰ پنجاب کامتوقع دورہ،تیاریاں مکمل کرلی گئیں

جمعرات 24 نومبر 2016 21:23

خانیوال۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے متوقع دورہ خانیوال کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کریں گے جس کے لئے سیشن چوک سے جسونت نگر ،اعوان چوک اور پھر ڈی ایچ کیو روڈ کو مرمت کیا جارہا ہے اس راستے میں تجاوزات ختم کی جارہی ہے جبکہ جسونت نگر چوک میں ایک مانو منٹ تیزی سے بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول کے فٹ بال گرائونڈ میں ہیلی پیڈ بناکر اسے سکیورٹی فورس کے حوالے کردیا ہے دلچسپ امریہ ہے کہ قبل ازیں بھی متعدد بار وزیراعلیٰ کے دوروں کی تیاری کی گئی مگر وہ نہیں آسکے۔

متعلقہ عنوان :