ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمے میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا

جمعرات 24 نومبر 2016 21:23

خانیوال۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کے مقدمے میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تفصیل کے مطابق سرفراز شوکت اور خورشید ساکنان پرانا خانیوال کے درمیان کاروبار ی شراکت تھی اور لین دین کے تنازعے پر سرفراز شوکت نے عامر سہیل ،محمدعلی وغیرہ کے ساتھ مل کر چُھری کے وار سے خورشید کو قتل کردیا تھانہ کہنہ میں مقدمہ درج ہواگزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج اعجاز الرحمن بیگ نے سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم سرفراز شوکت کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا عدم ادائیگی پر چھ ماہ مذید قید بھگتنا ہوگی جبکہ عامر سہیل اور محمد علی کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔

متعلقہ عنوان :