محکمہ تعلیم پنجا ب نے ریکرونمنٹ پالیسی برا ئے ایجو کیٹر ز کے تحت امیداروں کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

جمعرات 24 نومبر 2016 21:23

خانیوال۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) محکمہ تعلیم پنجا ب نے ریکرونمنٹ پالیسی برا ئے ایجو کیٹر ز 2016-17 ء کے تحت امید وارو ں کی سہو لت کے پیش نظر درخواستیں جمع کر انے کی تا ر یخ میں 30 نو مبر 2016 ء تک توسیع کر دی ہے ۔اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم حکو مت پنجا ب نے صو بہ بھر کے تما م ای ڈ ی او ز کو احکا ما ت جا ر ی کر دئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ امسا ل ایجو کیٹر زبھر تی کیلئے درخواستیں جمع کر انے کی آخری تا ر یخ 21 نومبر 2016 ء تھی لیکن بعض امیدواران این ٹی ایس رزلٹ کا رڈ نہ ملنے کی صو ر ت میں اپلا ئی کر نے سے محر وم رہ گئے تھے ۔اب محکمہ تعلیم نے درخواستیں جمع کرانے کی تا ر یخ میں 30 نومبر تک تو سیع کر دی ہے ۔امیدوار سابقہ شیڈو ل کے مطا بق متعلقہ ای ڈی اوزکے دفاتر میں ریکرونمنٹ کیلئے درخوا ستیں دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :