چائینہ کی یونیورسٹی کے 11رکنی وفدکازکریایونیورسٹی ملتان کادورہ

جمعرات 24 نومبر 2016 21:23

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) چائینہ کی یونیورسٹی لینز و(LANZHOU UNIVERSITY )کے 11رکنی وفدنے پروفیسر گائوزنکائی (GAO XINCAI)کی قیادت میں آج بہائوالدین زکریایونیورسٹی کادورہ کیا۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلرزکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرطاہرامین نے کہاکہ پاکستان اورچائینہ کے مثالی تعلقات دونوں ملکوں کے عوام کی سطح پربھی قابل رشک ہیں ۔

دونوںملکوں کے عوام ایک دوسرے کے دکھ درد اورخوشیوں کوایک ہی طرح محسوس کرتے ہیں ۔پاک چین دوستی کو دونوں ملکوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں قدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ سی پی معائدہ پاکستان اورچائینہ کے لئے بڑی اہمیت کاحامل ہے اوردونوں ملکوں کے معاشی اورسٹرٹیجک تعلقات کومزیدبہترکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پردونوںیونیورسٹیز کے پروفیسرزنے تاریخ ، کلچر ، انٹرنیشنل ریلیشن اور اسلامک ریسرچ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وفد نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔تعلیمی سیشن میں وائس چانسلر کے ہمراہ ڈائریکٹر تعلقات عامہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید اختر ، ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر نعمان عباسی ، ڈاکٹر مقرب اکبر ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چوہدری ، ڈاکٹر حسن بچہ ، ڈاکٹر مسعودالحسن ، ممبر سنڈیکیٹ آمنہ حسنین نقوی بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :