اپوزیشن جماعتیں سی پیک کے حوالے منفی اور بے بنیاد بیانات دے کر عوام کو گمراہ کررہی ہیں،سی پیک سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا

معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ فاروق میر کا بیان

جمعرات 24 نومبر 2016 21:21

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ فاروق میر نے کہا ہے اپوزیشن جماعتیں سی پیک کے حوالے منفی اور بے بنیاد بیانات دے کر عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔سی پیک سے گلگت بلتستان میں معاشی انقلاب آئے گا ،روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے اور لوگ خوشحال ہوںگے ۔عوام باشعور ہو چکے ہیں ۔اچھے اور برے کی فرق کو سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں سی پیک کے تین ذون بن رہے ہیںجو گلگت بلتستان کی معیشت کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لائے گا۔صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ گلگت بلتستان معاشی طور پر مستحکم ہو،یہاں کے عوام خوشحال ہو اور امن وامان کی صورت حل بہتر ہو۔صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسی کی وجہ سے عوام میںاس کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جو اپوزیشن جماعتوں کو ہضم نہیں ہورہا ۔اس لئے آئے روز منفی اور بے بنیاد بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنا چاہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :