تحصیل ناظم کا نواں شہر کمیٹی کے دفتر پر اچانک چھاپہ‘ ڈیوٹی سے غیر حاضر 6 اہلکار معطل

جمعرات 24 نومبر 2016 21:11

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) تحصیل ناظم محمد اسحق نے نواں شہر میں کمیٹی کے دفتر پر اچانک چھاپہ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ تحصیل ناظم کے ہمراہ تحصیل ممبر یونین کونسل نواں شہر صداقت خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

تحصیل ناظم محمد اسحاق نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود کام نہ کرنے والے اہلکاروں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، ہمارا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے، ڈیوٹی سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اہلکاروں کو ڈیوٹی کی پابندی کرنا ہو گی، غفلت اور لاپرواہی قابل قبول نہیں۔

تحصیل ناظم نے ڈیوٹی سے غیرحاضری اور غفلت برتنے والے نواں شہر کے اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ نواں شہر کے عوام نے تحصیل ناظم محمد اسحق اور تحصیل ممبر صداقت خان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔