تیز رفتار ٹرک نے 9ویں کلاس کے سٹوڈنٹ کو کچل دیا

جمعرات 24 نومبر 2016 21:09

مظفرگڑھ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)سرور شہید لیہ روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے 9ویں کلاس کے سٹوڈنٹ کو کچل دیا۔ پولیس کے مطابق احمد احسن سکول سے واپس گھر جارہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا .۔

(جاری ہے)

حادثے کی وجہ سے احسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا. پولیس تھانہ سرور شہید نے مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور کے خلاف کاروائی شروع کردی اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔