تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری ، ڈی ایس پی نے سائلین کی شکایات پر احکامات جاری کیے

جمعرات 24 نومبر 2016 21:09

چنیوٹ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈی ایس پی بھوانہ جاوید انور نے سائلین کے مسائل سننے کے لیے تھانہ لنگرانہ میں کھلی کچہری کا انعقا دکیا۔ جس میں ایس ایچ اولنگرانہ،ایس ایچ او بھوانہ،انچارج چوکیات ، جملہ تفتیشی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ کھلی کچہری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں سائلین نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے جن پر فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت ہوئی کہ تمام سائلین کے مسائل کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر حل کیا جائے اور واپسی رپورٹ میرے دفتر بھجوائی جائے۔

ڈی ایس پی بھوانہ جاوید انور نے کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدپولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید بہتر بنانا ۔

(جاری ہے)

سائلین میرے دفتر کسی بھی وقت آ کر اپنا مسئلہ بتا سکتے ہیں۔عوام کو فوری انصاف کی فراہمی میری ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی براشت نہیں کرونگا۔کھلی کچہری کے بعد تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ڈی ایس پی نے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کیا جائے ۔تھانہ چوکیات میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں انکو بار بار چکر نہ لگوائے جائیں۔افسران رات کو موثر گشت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :