لاہور، شہر بھر میں آلودہ پانی کے باعث ہیپاٹائٹس کا مرض مسلسل بڑھ رہا ہے، حافظ زبیر کار دار

جمعرات 24 نومبر 2016 20:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور این اے 120 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ لاہور بھر میں آلودہ پانی کے باعث ہیپاٹائٹس کا مرض مسلسل بڑھ رہا ہے سرکاری ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس کے ٹیک ناپید ہیں جبکہ پرائیویٹ انتہائی مہنگے ہونے کے باعث مریض موت کے منہ میں جارہے ہیں محکمہ صحت پنجاب نے صوبائی حکومت کے گڈ گورننس کے دعوئوں کا پول کھول دیا ہے اور تمام بڑے شہروں میں مضر صحت پانی کو ہیپاٹائٹس پھیلنے کی بنیادی وجہ قرار دیدیا گیا ہے محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال سے ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ نوٹ کیا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ مضر صحت پانی کی دستیابی ہے جس کے استعمال سے لوگوں کی بڑی تعداد ہیپاٹائٹس جیسے موذی مرض میں مبتلا ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کی85فیصد شہری لیبارٹریوں سے مسترد شدہ پانی پینے پر مجبور ہیں ،ناقص پرانی زنگ آلود پائٹ لائنیں بیماریاں بڑھا رہی ہیں اور پانی میں آرسینک (زہر)کی موجود بھی انتہائی تشویشناک امر ہے تمام بڑے اضلاع میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے پندرہ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے بڑھتی ہوئی شرح انتہائی تشویشناک ہے صاف پانی کی فراہمی حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اس لیے اس ذمہ داری سے کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام فنڈز میٹروٹرین، میٹرو بس اور پلوں پر لگانے کے ساتھ ساتھ عوام کی صحت کیلئے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :