حیدرآباد میں پولیس کی کارروائی،زخمی حالت میں ایک ملزم گرفتار

جمعرات 24 نومبر 2016 20:45

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) حیدرآباد میں پولیس کی کارروائی ،ایس ایچ او تھانہ سخی حق نواز نے سخی پیر روڈ پر دوران اسنیپ چیکنگ موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ دیا تو ملزمان نے فائرنگ کر تے ہو ئے فرار کی کوشش کی پولیس نے ملزمان کا تعاقب کر تے ہو ئے جوابی کارروائی کی مقا بلے میں ایک ملزم حسن قریشی ولد عبدالغفار قریشی سکنہ مسان روڈ ہیرہ آباد زخمی ہو کر گرا جسے پولیس نی9mm پسٹل بمعہ میگزین و راونڈ سمیت گرفتار کر لیا ملزم تھانہ سخی پیر کے کر ائم نمبر 43/2013زیر دفعہ302,34 ppc،تھانہ پنیاری کے کرائم نمبر 95/2016 زیر دفعہ 353,324, 34 ppc اور کرا ئم نمبر147/16 دفعہ 353,324,34 ppc میں پولیس کو مطلوب تھا، تھانہ بی سیکشن کی حدمیر فضل ٹاو،ْن یو نٹ نمبر 9 میںمحمد وہاج فرحان خانزادہ سے 2 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 1000 مو بائیل فون چھین کر فرار ہو گئے ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے دوران اسنیپ چیکنگ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملز مان کی تلاش شروع کر دی مسجدنبوی یونٹ نمبر 10 کے قریب پولیس اور ملزمان کی مد بھیڑ ہو گئی پولیس نے ملزمان کے فرارکی کو شش ناکام بناتے ہو ئے دو نوں ملزمان شہزاد آرائیں ولد قمر الدین آرائی سکنہ تلک چاڑی ، اور علی رضا ولد محمد اسماعیل سکنہ یو نٹ نمبر 11 کو30بور پسٹل اور چھینے گئے موبائیل فون سمیت گرفتار کر لیا شاہ فیصل کالونی میں لیق احمد عباسی کے گھر سے تالے توڑ کر دو ملزمان 1500 روپے اور مو بائیل فون چوری کر کے لے گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ مکی شاہ عمران آفریدی نے بمعہ اسٹاف موقع پر پہنچ کر تفصیلات معلوم کی اور ملزمان کا تعاقب کر کے ایک ملزم خاور قاضی کو مسروقہ مو بائیل فون سمیت گرفتار کر لیا اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :