کراچی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں پشاور ایئرپورٹ پرآگ لگ گئی

پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی ‘طیارے میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی بھی سوار تھے

جمعرات 24 نومبر 2016 20:45

کراچی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں پشاور ایئرپورٹ پرآگ لگ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) پشاور ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے طیارے کے عقبی حصے میں آگ لگ گئی ہے،آگ کاپتا چلنے پر پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی ہے،طیارے میں معروف کرکٹر شاہد آفریدی بھی سوار تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازکے تمام مسافرمحفوظ ہیں اور ائر پورٹ انظامیہ کی جانب سے طیارہ خالی کرا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ طیارے میں معروف پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی بھی موجود تھے،پی آئی اے پرواز کا نمبر 353تھا، طیارہ کراچی کے لیے اوڑان بھرنے کے لیے تیار تھا کہ آگ لگنے کی وجہ سے پرواز روک دی گئی ہے۔ تاہم کسی بھی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :