حکومت نے توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضہ کو کنٹرول کر لیاہے، اس وقت گردشی قر ضہ 328ارب ہے، حکومت نے بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کے اقدامات اٹھائیں ہیں،لائن لاسز میںاس سال اس میں کمی آئی ہے

سینیٹ میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا سینٹر شبلی فراز کے توجہ دلاؤ نوٹس پرجواب

جمعرات 24 نومبر 2016 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہاہے کہ حکومت نے توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضہ کو کنٹرول کر لیاہے، اس وقت گردشی قر ضہ 328ارب ہے، حکومت نے بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کے اقدامات اٹھائیں ہیں،لائن لاسز میںاس سال اس میں کمی آئی ہے ۔ وہ جمعرات کو سینیٹر شبلی فراز کے توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں میں اضافہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس کاجوا ب دے رہے تھے ۔

سینٹ اجلاس چیئرمین میاں ر ضا ربانی کی صدار ت میں ہوا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہاکہ گردشی قر ضہ کا معاملہ انتہائی سنجیدہ ہے۔توجہ دلاؤ نوٹس اخباری خبر کی بنیاد پر دیا گیا جو خبر درست نہیں تھی۔

(جاری ہے)

لائن لاسز اور بجلی چوری ایک سنگین مسئلہ ہے۔ بجلی استعمال کرکے بل نہ ادا کرنا بھی اہم مسئلہ ہے ۔

آئی پی پیز سے چار اشاریہ چھ ارب وصول کرنا ہے۔گریڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔سرکلر ڈیٹ پر کافی حد تک قابو پا لیا ۔ اجلاس میں سینٹر شبلی فراز نے توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں میں اضافہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں میں اضافہ سے معاشی صورتحال شدید متاثر ہو تی ہے۔

بدقسمتی سے حکومت نے گزشتہ تین سال میں اس مسئلہ کے حل پر توجہ نہیں دی۔حکومت ڈھول بجا رہی ہے۔ کہ دوہزار اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ ختم ھو جائے گی لیکن ایسا نہیں لگتا۔اداروں کی نااہلی ہمیں بحران کی طرف لے جارہی ہیں۔ملک میں اسوقت قانون سازی اور اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔گر دشی قر ضہ شتر بے مہا ر کی بڑھتا جا رہا ہے۔توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ( و خ )

متعلقہ عنوان :