ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کے اعزازمیں الوداعی تقریب

جمعرات 24 نومبر 2016 20:06

صوابی۔24نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی الوداعی تقریب پولیس لائن شاہ منصور میں منعقد کی گئی، جس میں ضلع صوابی کے تمام سماجی و سیاسی، ہر مکتب فکر کے شخصیات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیکرڈی پی او جاوید اقبال خان کو روایتی طریقے سے رخصت کیا۔ الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ کونسلریوسف اسلام بابو ،فضل الرحمن حاجی ،حاجی ممتاز ،صحافی فرمان نیازی ،ڈی ایس پیز اظہار شاہ خان،گوہر خان ،اعجاز آبازئی نے ڈی پی او جاوید اقبال خان کو قرآن پاک ،شیلڈز ،سوینئراور روایتی چارد و ٹوپی پہنائی اور اہلیان صوابی کی طرف سے انہیں تخائف پیش کیے۔

الوادعی تقریب سے ڈپٹی کمشنر صوابی مطیع اللہ خان اور وزیر اعلیٰ کے معاون ایم پی اے عبدالکریم خان نے خطاب کرتے ہوئے صوابی سے تبدیل ہونے والے ڈی پی او جاوید اقبال خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 14ماہ کے مدت میں صوابی میں دہشت گردی اور دوسرے جرائم کا مردانہ وار مقابلہ کرکے ضلع صوابی کے عوام کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

یوسفزئی قوم انکی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔

تقریب سے ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے آنے سے پہلے ڈی پی او سجاد خان کی کارکردگی کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی کیونکہ سجاد خان ایک نڈر پولیس کمانڈر رہا اور انہوں نے انتہائی دلیرانہ عقلمندانہ طریقے سے صوابی میں بہت کچھ کیا اور مجھے بھی سجاد خان جیسے آفیسر پر فخر ہے صوابی کے عوام نے مشکل کے اس گھڑی میں میرا ساتھ دیا جس کا میں ان کا مشکور ہو اور صوابی کے عوام کے حلوص کبھی بھی نہیں بھولوںگا ۔