بلدیا تی الیکشن ضلعی چیئر مین اور سٹی میئر کا انتخاب اوپن ہو نے کا قوی امکان

مختلف اداروں نے رپورٹس وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ارسال کر دی

جمعرات 24 نومبر 2016 20:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) بلدیا تی الیکشن ضلعی چیئر مین اور سٹی میئر کا انتخاب اوپن ہو نے کا قوی امکان مختلف اداروں نے رپورٹس وزیر اعظم میاں نواز شریف کو ارسال کر دی تفصیلات کے مطا بق ذرائع نے بتایا کہ پا کستان کے تیسرے بڑے ٹیکسٹا ئل سٹی فیصل آباد کے ضلعی نا ظم اور سٹی میئر کے لیے دونوں گروپوں کی رپورٹس مختلف اداروںنے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھجوا دی ہیں ذرائع نے بتا یا کہ مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے بھی وزیر اعظم میں نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ن لیگ پہلے ہی 2دھڑوں میں تقسیم ہے اور ایک دوسرے پر سنگین قسم کے الزامات عائد کر رہے ہیں کسی ایک دھڑے کو ٹکٹ دینے سے ملک کے تیسرے بڑے شہر میں ن لیگ کی سیا ست مزید خراب ہو نے کا خدشہ ہے لہذافیصل آباد میں یہ الیکشن اوپن کر دیا جا ئے ذرائع نے بتا یا میاں نواز شریف اس مشورے پر عمل کر تے ہو ئے ضلعی ناظم اور سٹی میئر کا انتخاب اوپن کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :