ترکی کے وفد کی وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ملاقات

جمعرات 24 نومبر 2016 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) ترکی کی استنبول سحریونیورسٹی، یسر یونیورسٹی اور ازمیر یونیورسٹی کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے فیکلٹی ممبر احمد منیب مہتا، ترکی سے مس فیلز توپیلگلو، مسٹر ایفی کارلک اور مس حلیہ انسی کارا موجود تھیں۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے اور ترکی کی یونیورسٹیوں نے پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء کے لئے میرٹ کی بنیاد پر 100 فیصد پی ایچ ڈی سکالرشپ فراہم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :