حکومت پنجاب نے صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامعہ اقدامات کئے ہیں ‘خلیل طاہر سندھو

پاک چین اقتصادی راہداری سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں اربوں ڈالر کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں‘صوبائی وزیر

جمعرات 24 نومبر 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے صوبہ میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے جامعہ اقدامات کئے ہیں ،بیرونی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں منافع بخش مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں،توانائی کے بحران کے خاتمہ سے معیثیت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا ،پاک چین اقتصادی راہداری سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں اربوں ڈالر کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں،مقامی سطح پر انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے روز گار کے مواقع پیدا ہوں گی- ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے فیصل آباد سے آئے تاجرونگ کے نمائندگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گذشتہ 8سالوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کو صوبے میں منافع بخش سرمایہ کاری کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا ہے - چین ، ترکی، جرمنی سمیت متعدد ممالک پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں -پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہی- جس کے تحت 30ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی-انہوں نے کہا کہ آئندہ سال بجلی بحران پر مکمل قابو پا لیا جائے گا- خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں گارمنٹس ، ٹیکسٹائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد شعبوں میں کام کیا جا رہا ہی-انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا جس سے پاکستان میں لاکھوں افراد کو روز گار حاصل ہو گا -ملاقات میں تاجر ونگ کے نمائندگان نے پاک چین راہداری کے منصوبوں کے حوالے سے اپنی آراء سے آگاہ کیا- آخر میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی-