ایل پی جی سلنڈر میں گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگ گئی ،قیمتی سامان جل کر راکھ ‘، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

جمعرات 24 نومبر 2016 20:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) لاہور میں شفیق آباد کے علاقے میں ایل پی جی سلنڈر میں گیس لیکیج سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے مطابق کھوکھر سٹاپ گلی نمبر 3 کے رہائشی اشرف کے گھر آگ ایل پی جی سلنڈر سے گیس لیکیج کے باعث لگی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پرقابو پالیا۔پولیس کے مطابق آگ لگنے سے گھرمیں قیام پذیر تمام افراد محفوظ رہے جبکہ گھر یلو سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ امدادی کاموں میں محلے داروں نے بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :