بنوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ،ْدو ملزمان گرفتار

ملزمان نے ہوائی فائرنگ پولیو ٹیم کو ڈرانے دھمکانے کے لیے کی تھی ،ْ ڈی پی او ملزمان کے نام مقیم شاہ اور عرفان ہیں، جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوانا چاہتے تھے ،ْحکام

جمعرات 24 نومبر 2016 19:03

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) بنوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قاسم علی خان کے مطابق کینٹ تھانے کی حدود میں ماما شل کے علاقے میں ایک خاتون پولیو رضاکار ایک گھر میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے گئیں تاہم بچوں کے والدین قطرے پلانے سے انکاری تھے۔

(جاری ہے)

قاسم علی خان کے مطابق بہت اصرار کے بعد خاتون رضاکار بچوں کو قطرے پلاکر جیسے ہی باہر نکلیں، اسی گھر کے دو افراد نے ہوائی فائرنگ کردی۔ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے ہوائی فائرنگ پولیو ٹیم کو ڈرانے دھمکانے کے لیے کی تھی، جس کی شکایت خاتون رضاکار نے کینٹ تھانے میں درج کروائی۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کینٹ تھانے کے ایک عہدیدار کے مطابق ملزمان کے نام مقیم شاہ اور عرفان ہیں، جو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :