کامسیٹس یونیورسٹی کے طلباکی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے ہائر ایجوکیشن سے تجاویز طلب

جمعرات 24 نومبر 2016 18:58

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے کامسیٹس یونیورسٹی کی2800طلباکی دوہری ڈگری پروگرام کے تحت جاری کردہ ڈگریوں کی تصدیق کے لئے دائر درخواست پر ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبروطلحہ ابوبکرسمیت 100سے زائدطلبا نے موقف اختیار کیا کہ کامسیٹس یونیورسٹی نے طلباسے دوہری ڈگری کے تحت لاکھوں روپے فیس وصول کی. ڈگری کے اجراکاوقت آیاتویونیورسٹی نے برطانوی یونیورسٹی کی ڈگری کی آفرکردی انہوں نے کہا کہ برطانوی یونیورسٹی لنکاسٹرکی ڈگری کہیں سے تصدیق شدہ نہیں،ہائرایجوکیشن کمیشن کوبرطانوی یونیورسٹی لنکاسٹرکی ڈگری کی تصدیق کاحکم دیا جائی. ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وکیل ساجد اعجاز ہوتیانہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کامسیٹس یونیورسٹی نے قوانین کو نظر انداز کر کے طلباء سے پیسے ہتھیانے کے لئے دوہری ڈگری پروگرام شروع کیاانہوں نے بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی نے دوہری ڈگری کے اجراء سے قبل ہائر ایجوکیشن کمیشن،، پاکستان انجئنرنگ کونسل اور برطانوی انجئنرنگ کونسل سے بھی منظوری حاصل نہیں کی طلباء کے مستقبل کو بچانے کے لئے ایک ڈگری کی تصدیق کی جا سکتی ہے لنکاسٹر یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں لہذا عدالت کامسیٹس یونیورسٹی کو طلباء سے دوہری ڈگری کے نام پر ہتھیائی گئی رقم واپس کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے مزید تجاویز طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت انتیس نومبر تک ملتوی کر دی۔