لاہور ہائیکورٹ نے فارمیسی کونسل آف پاکستان سے تجاویز طلب کر لیں

جمعرات 24 نومبر 2016 18:58

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے لاہور کی یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیاء سے ڈی فارمیسی کرنے والے طالبعلموں کو ڈگریاں جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فارمیسی کونسل آف پاکستان سے تجاویز طلب کر لیں،،، عدالت نے کہا ہے کہ وہ طلباء کے مستقبل کو داؤپر نہیں لگنے دے گی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار ہما ناز وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ نجی یونیورسٹی سے ڈی فارمیسی مکمل ہونے کے باوجود ڈگریاں جاری نہیں کی جا رہیں جس سے طلبہ کامستقبل داو پر لگ گیا ہی.ہائر ایجوکیشن کمیشن کے وکیل ساجد اعجاز ہوتیانہ نے کہاکہ نجی یونیورسٹی کا چارٹرڈ ڈی فارمیسی پروگرام کے لئے ہائر ایجوکیشن سے منظور شدہ نہیں.یونیورسٹی نے ڈی فارمیسی پروگرام کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور فارمیسی کونسل آف پاکستان سے منظوری نہیں لی.جس پر عدالت نے کہا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والی یونیورسٹی کے خلاف کیا کاروائی کی گئی عدالت نے فارمیسی کونسل آف پاکستان سے تجاویز طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جنوری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔