حکومت کے بہترین اقدامات کیوجہ سے فلڈسیزن ماضی کی تباہیوں کو دہرا نہیں سکا ،میاں یاور زمان

جمعرات 24 نومبر 2016 18:58

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت زراعت کی بہتری اور عوام کی بڑھتی ہوئی غذائی ضروریات کے پیشِ نظر اصلاح آبپاشی کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ کسان برادری کو زرعی مقاصد کے لئے نہری پانی کی بھرپور مقدار دستیاب ہو سکے۔یہ بات انہوں نے کسان نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر محکمہ آبپاشی اور پیڈا کے سینئر افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے بتایا کہ پنجاب حکومت سیلابی صورتحال سے عوام کو محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لا ئی ہے۔15جون تا 15 اکتوبر سیلاب کا خطرہ تھا جو بظاہر اب ٹل چکا ہے جس کے لئے پنجاب حکومت نے تمام تر حفاظتی اقدامات کیئے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ ایریگیشن کے ملازمین کی تعریف کی کہ کسطرح وہ اس پورے سیزن میں اپنی ڈیوٹیوں پر معمور رہے ا ور کسی بھی قسم کی آنیوالی آفت سے لڑنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے پنجاب حکومت کے بہترین اقدامات کیوجہ سے یہ سیزن ماضی میں ہونیوالی تباہیوں کو دہرا نہیں سکا اور امید ہے کہ پنجاب حکومت اپنے کسان بھائیوں اور عوام کے لئے ایسے ہی بھرپور کردار اد اکرتی رہے گی۔انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران مزید بتایاکہ ٹیلوں تک پانی کی ترسیل کو ہر لحاظ سے ممکن بنایا جا رہا ہے اور اس کے لئے آپ تمام کسان بھائیوں کا تعاون بھی درکار ہے۔کسان نمائندگان نے میاں یاور زمان کی بہترین صلاحیتوں کے باعث سیلابی خطرات سے محفوظ رہنے کے اقدامات کو بے حد سراہا اور مستقبل میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔