یو نیورسٹی آف ایجوکیشن میں ’’ بین ا لا قو ا می جد ید سا ئنسی علو م "سے متعا ر ف کر انے کے لیے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 24 نومبر 2016 18:55

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)یو نیورسٹی آف ایجوکیشن ٹائون شپ کیمپس میں ’’ بین ا لا قو ا می جد ید سا ئنسی علو م "سے متعا ر ف کر انے کے لیے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ وائس چانسلر یو نیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے اس سیمینار کی صدارت کی ۔ جبکہ یونیورسٹی آٓ ف کولون جرمنی کے سنیئر پر و فیسر سید محمد قائم کلید ی اسپیکر تھے۔

اس سیمینار کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو جرمنی میں رائج تعلیم و تحقیق کے طریقہ کار سے روشناش کروانا تھا۔ پروفیسرسید محمد قائم نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت کی سر پرستی کے بغیر تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ،ووکیشنل ٹریننگ ،ٹیکنیکل ایجوکیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی نے ان تمام میدانوں میں ترقی کر کے خود کو دنیا کے بہترین ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے، اس لئے پاکستان میں بھی تعلیم و تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم نے اس سیمینار سے شریک طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سسٹم کی کامیابی اس بات میں ہے کہ سسٹم میں لوگ ایمانداری سے کام کریں تا کہ ملک صحیح معنوں میں ترقی کر سکے۔ انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کے آپ پاکستان کے بہترین مستقبل قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور سعی کریں گے اور پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کروائیں گے۔

آخر میں ڈاکٹرنوید نے شرکاء خصوصاً سید محمد قائم پروفیسریونیورسٹی آٓ ف کولیگ جرمنی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رئوفِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ابرار حسین ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عاشق حسین ڈوگر، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر محمد منشاء، ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف ریسرچ ڈاکٹر شہزادہ قیصر کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔