الائیڈ ہیلتھ سائنسز، نرسنگ اور فارمیسی پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس شروع ہوگئی

جمعرات 24 نومبر 2016 18:49

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام الائیڈ ہیلتھ سائنسز، نرسنگ اور فارمیسی پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز شروع ہوگئی۔ تین روزہ کانفرنس کا موضوع"صحت عامہ کے حوالے سے فاصلوں کو ختم کرنا اور مریض کیلئے بہتر حالات پیدا کرنا "ہے کانفرنس کی افتتاحی تقریب آج (بروز جمعہ) ہوگی .جس کے مہمانِ خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق ہوں گے۔

جمعرات کے روز کانفرنس کے حوالے سے 18ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جن سے ملکی و غیر ملکی ماہرین نے خطاب کیا۔ ان ورکشاپس کا انعقاد فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری لاہور، کینئرڈ کالج لاہور، عالم کلینک شادمان لاہور ، یونیورسٹی آف سائوتھ ایشیا لاہور، راشد لطیف میڈیکل کالج لاہور، یونیورسٹی آف فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، سی ایم ایچ راولپنڈی، سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز چلڈرن ہسپتال لاہور، یسریٰ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد، لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہور، فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیصل آباد اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپس کے سہولت کاروں میں ڈاکٹر افضال عالم ، ڈاکٹر سید جواد حسین، ڈاکٹر مسعود بٹ، ڈاکٹر ہما عنبرین ودیگر شامل تھے۔