چین ’’نئی معیشت ‘‘ کو ناپنے کیلئے انڈیکس کے قیام پر کام کررہا ہے ،چیف ماہر شماریات

جمعرات 24 نومبر 2016 16:45

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) چین کا قومی شماریات بیور و (این بی ایس ) ایک ایسے انڈیکس پر کام کررہا ہے جو کہ ملک میں بورزوا ’’نئی معیشت ‘‘ کی پیمائش کرے گا ۔یہ بات این بی سی کے ایک اہلکار نے جمعرات کو بتائی ہے ، انڈیکس علم ،اقتصادی افادیت ، جدیدیت ، ڈیجیٹل لائزیشن ، ٹرانسفرمیشن اور اپ گریڈنگ کے سلسلے میں نئی معیشت کو ناپے گا ، اس کے علاوہ نئی معیشت کی کامیابیوں کو بھی ناپا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یہ بات این بی ایس کے چیف ماہر شماریات شیان زوڈی نے ایک فورم میں بتائی ہے ، نئی معیشت حالیہ برسوں میں چین میں تیزی سے ترقی کررہی ہے ، اعلیٰ ٹیکنالوجی والی صنعتوں میں اضافہ ہورہاہے ، انٹر نیٹ بنیاد والی کمپنیاں فروغ پارہی ہیں ، آن لائن پرچون فروخت میں اضافہ ہورہا ہے ، اس کے علاوہ نئی مصنوعات اور سروسز ابھر رہی ہیں تا ہم انہوں نے کہا کہ ملک کے پاس نئی معیشت کی ترقی کی عکاسی کرنے کیلئے شماریات کے معیاروں اور ایک متحدہ اشاریے کا فقدان ہے ۔شیان نے کہا کہ نئی معیشت کی حیثیت کا بہتر طورپر اندازہ لگانے کیلئے این بی ایس نے مئی سے نئی صنعتوں ، نئی قسم کی تجارتی سرگرمیوں اور نئے کاروباری ماڈلوں کے بارے میں ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :