چینی کار ساز کمپنی بی اے آئی سی میکسیکو کار نمائش میں پہلی مرتبہ حصہ لے گی

جمعرات 24 نومبر 2016 16:45

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) چینی کار ساز کمپنی بیجنگ آٹو موٹیو انڈسٹری فولڈنگ کمپنی (بی اے آئی سی ) کار وں کی نمائش میپ فری 2016ء میں پہلی مرتبہ حصہ لے گی ۔یہ نمائش میکسیکو سٹی میں جمعہ کو شروع ہو گی ، تین روز ہ نمائش میں دنیا کی گاڑیوں کی سب سے اعلیٰ بیس برانڈز کے تازہ ترین ماڈلوں کی نمائش کی جائیگی ، ان میں لیمبورگنی فولڈ اور بی اے آئی سی فرمیں شامل ہیں ، یہ کمپنیاں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے ہونڈائی اور مرسڈیز برانڈ کی کاروں سمیت متعدد مسافر گاڑیاں بناتی ہیں ، نمائش دیکھنے کیلئے آنیوالے مختلف قسم کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہو سکیں جس نے کنٹرول ماحول میں مختلف کاروں کی ٹیسٹ ڈرائیونگ بھی شامل ہے ۔

یہ بات کارشو میپ فری کے سربراہ جوز ریمن زوالہ چینی خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

زاوالہ نے کہا کہ اس نمائش میں نمایاں کار برانڈز شامل ہونگے ، جن میں بلاشبہ بی اے آئی سی بھی شامل ہو گی ، اس کے علاوہ کئی متعلقہ ایونٹس اور ترمیم شدہ ریسنگ کاروں کی بھی نمائش کی جائے گی جن میں امریکہ سے شیل بائی کاریں بھی شامل ہوں گی ، زاوالہ نے کہا کہ کار شو کا یہ تیسرا ایڈیشن سابقہ کار شوئوں سے مختلف ہو گا کیونکہ اس میں بی اے آئی سی کا ’’ بھرپور خیرمقدم ’’ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :