ملتان پولیس نے 61جرائم پیشہ افرادکو گرفتار کرکے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمد کر لیا

جمعرات 24 نومبر 2016 16:27

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر61جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم عرفان سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے ، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم طارق سے 8لیٹر شراب ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم خیر محمد سے 6ٹین بیئر ، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم سمیع اللہ سے 430گرام چرس ، ملزم ارشاد سے 285گرام چرس ،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم مبین احمد سے 30لیٹر دیسی شراب ، اور ملزم محمود سے 15لیٹر دیسی شراب ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم اشرف سے 1050گرام چرس ،پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزمہ خوشنود عرف گوگی سے 670گرام چرس ، ملزم جاوید سے 20لیٹر دیسی شراب ، ملزم یونس سے 340گرام چرس اور ملزم صدیق سے 270گرام چرس ،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم فخر حسین سے 550گرام چرس ،ملز م مرید حسین سے 225گرام چرس ، ملزم شاہد سے 310گرام چرس ، ملزم مشتاق سے 210گرام چرس ، ملزم جمیل سے 48لیٹر دیسی شراب ، ملزم شہزاد سے 25لیٹر دیسی شراب ، ملزم ارشد سے 5لیٹر شراب دیسی ، اور ملزم عمران سے 350گرام چرس ،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم عرفان سے 20لیٹر شراب ، ملزم محمد ظفر سے 15لیٹر شراب ، ملزم عمران خان سے 15لیٹر شراب ، اور ملزم اللہ دتہ سے 410گرام چرس ،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم پرویز اختر سے 15لیٹر شراب ، ملزم محمد عمران سے 15لیٹر شراب ، ملزم محمد سیفل نے ملزم 20لیٹر شراب ، پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم خضر حیات سے 21لیٹر شراب ، اور ملزم ظفر سے 15لیٹر شراب ،جبکہ پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم منیر احمد سے 26لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بی ۔زیڈ نے ملزم سرفراز سے پسٹل 30بور برآمد کر کے ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم رمضان سے رائفل ، ملزم علی شان سے پسٹل 30بور ، ملزم علی رضا سے پسٹل 30بور ، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم ذوالقرنین سے پسٹل 30بور،پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزم محمد ایوب سے بندوق ، ملزم واجد سے بندوق ،ملزم نذیر احمد سے رپیٹر معہ 10کارتوس اور ملزم محمد امین سے رائفل 7ایم ایم،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم محمد عامر سے پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان یونس ، شریف ، مختیار کو تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر لیا ، جبکہ پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم عبدالغفور کو قابو کر لیا جس سے رقم معہ وئوچربک برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ قطب پور نے ملزمان اعجاز احمداور محمد اقبال ، محمد صدیق ، شیخ حنیف، مختیار احمد اور نعیم کو چھوٹی عمر کے بچوں سے مزدوری کروانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کر لئے ۔

پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم خلیل کو بغیر اجازت گیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے اشتہاری ملزم اکبر کو بھگانے کے جرم میں ملزم سلیم کو قابو کر کے،پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے اشتہاری ملزم محمد ارشد کو بھگانے کے جرم میں ملزم محمد اقبال کو قابو کر کے،جبکہ پولیس تھانہ صدر جلالپور نے اشتہاری ملزم ثمر شاہ کو بھگانے کے جرم میں ملزم منیر حسین کو قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ بستی ملوک نے شاہدہ پروین کو شراب کے نشہ کی حالت میں قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ ملتان پولیس نی5اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سی1 اے کیٹیگری جبکہ4کا تعلق کیٹیگری بی سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران119نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں428نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی113موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :